تمام شوگر ملوں کے دروازوں پر ایف بی آر کی ٹیمیں تعینات

ویب ڈیسک: حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آرنے ٹیمیں تعینات کردیں ہیں اور وزارت خزانہ نے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر سمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔ وزارت فوڈسکیورٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کریں۔ دوسری جانب ایف بی آر نے اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل اوراسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی 2شاہراہوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں۔ ایف بی آر نے کوہالہ پل اورمنگلہ پل پرچیک پوسٹیں قائم کیں اور چیک پوسٹوں کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ