ملکی دفاع و بقا یقینی بنانے کیلئے اتحاد ناگزیر ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: یوم دفاع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کا دن ملکی دفاع کا یادگار و تاریخی دن ہے۔ آج کے دن مسلح افواج نے قوم کی طاقت سے دشمن کی جارحیت کو ناکام اور ملکی دفاع یقینی بنایا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ملکر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملکی دفاع و بقا یقینی بنانے کیلئے آج بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ دشمن ہمارا اتحاد و قومی جذبہ کمزور کرنے میں مصروف ہیں، ہمیں شہداء کی قربانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملکی دفاع و بقا کیلئے اتحاد قائم رکھنا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کو علم ہونا چاہئے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پوری قوم آج بھی ملکی دفاع و بقا کیلئے مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں