پشاور میں گداگروں

پشاور میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ، کم عمر بھی شامل

ویب ڈیسک: مہنگائی اور بدترین معاشی صورتحال کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور میں گدا گروں اور امداد مانگنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ بازاروں، بس اڈہ جات، شاہراہوں سمیت دیگر مقامات پر گدا گروں اور امداد مانگنے والوں کی بڑی تعداد میں بچے، خواتین اور معمر افراد جگہ جگہ نظرآ رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق گدا گر اور امداد کے طلب گار افراد نقدی، راشن اور دیگرامداد مانگنے کے لئے اب گھروں پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین، بزرگ افراد اور بچے بہت پریشان ہوتے ہیں۔ بی آر ٹی ہشتنگری سٹاپ، بی آر ٹی انڈر پاس گلبہار، بی آر ٹی فردوس سٹاپ پر درجنوں گداگروں کے قبضے کے باعث مسافروں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور