حکومتی کریک ڈائون، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزیدسستاہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 304 روپے94پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز انٹربینک میںامریکی ڈالر 306 روپے98پیسے پربند ہوا تھا۔ آج انٹر بینک میں امریکی ڈالرپاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالرگزشتہ ہفتے 305 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھی جو 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 روپے سستاہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 5 روپے کی مزید کمی کے بعد 307 روپے پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے کریک ڈان شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ادھر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی شرط پر فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے اور انٹربینک میں 305 روپے کا ہے
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 332 روپے پر آگیا ہے،حالیہ کچھ روز کے دوران یورو کی قیمت میں اپنی بلند ترین سطح سے 23 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں پانڈ 9 روپے کم ہوکر 388 روپے پر آگیاہے اور پانڈ کی قیمت میں اس کی بلند ترین سطح سے 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے پر آگیا،سعودی ریال 7.20 روپے نیچے آیا ہے
جبکہ اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل نہیں ہوا اور حالیہ کچھ روز میں درہم اپنی بلندی سے 3.20 روپے نیچے آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کے درمیان 1.25 فیصد فرق کی شرط رکھی ہے اور فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک کا فرق 1 فیصد سے نیچے آگیا ہے، فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے جو پیرکوتقریباً 8.2 فیصد تھا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا