پیٹرول فروخت بند

قیمتیں بڑھنے کا امکان، پیٹرول پمپوں نے فروخت بند کر دی

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی اطلاعات پر پشاور اور اس کے گرد و نواح کے پیٹرول پمپس پر تیل کی فروخت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی شہر کے کئی مقامات پر پمپ بند تھے اور تیل کی فروخت معطل تھی جبکہ بعض پمپس پر 10 لیٹر سے زائد پیٹرول اور ڈیزل کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تیل کی قیمت میں کل مزید اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں پیٹرول کی قیمت 15روپے فی لیٹر بڑھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر اطلاعات کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس میں ڈیزل اور پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے۔ شہر میں بدھ کے روز بیشتر پیٹرول پمپس نے پیٹرولیم منصوعات کی فروخت جزوی طور پر کم کر دی ہے اور بعض علاقوں میں صرف موٹر سائیکل سواروں کو تیل فروخت کرنے اور موٹر کار اور دوسری گاڑیوں کیلئے تیل ڈالنے کی حد مقرر کرنے کی شکایات ہیں۔ اس بارے میں مختلف پمپس پر تیل کا سٹاک ختم ہونے کے پلے کارڈز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ یہ سلسلہ کل رات تک جاری رہنے کا خدشہ ہے جس کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار