ڈکیتی واردات

گنج میں ڈکیتی واردات، ڈاکو لاکھوں کی نقدی و سونا لے اڑے

ویب ڈیسک: تھانہ کوتوالی کی حدود میں نامعلوم افراد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ملازمہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 6 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈز وغیرہ سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ مدعیہ سمیرہ محفوظ زوجہ اعجاز احمد سکنہ محلہ محتسبان گھڑی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کوتوالی پولیس کو بتایا کہ وہ ڈیوٹی کیلئے ایچ ایم سی ہسپتال گئی تھی جبکہ اس کا شوہر گھر میں موجود تھا جس نے کال کر کے بتایا کہ وہ گھر جلدی پہنچے۔ وہ جب گھر پہنچے تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔
اس دوران کمرے کی الماری سے 6 تولے سونا، 2 لیپ ٹاپ، 1500 ملیشیا کرنسی، 1 ہزار ڈالر، ڈیڑھ لاکھ نقدی، 93 عدد پرائز بانڈز اور راڈو گھڑی موجود نہیں تھے۔ مدعیہ نے بتایا کہ یہ ایک ہزار ڈالر اسے تین ماہ پہلے اپنے دیور شکیل نے دیئے تھے اور لاکرز میں پڑے تھے۔ پولیس نے گھر والوں کے بیانات قلمبند کر لیے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن