پشاور بیکری

مہنگائی، پشاور میں درجنوں بیکری یونٹس بند ہوگئے

ویب ڈیسک: خام میٹریل کے مہنگے ہونے کے باعث درجنوں بیکری یونٹس بند ہو گئے ہیں جس سے سینکڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ بیکری ایسوسی ایشن کی جانب سے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ جب بھی ریٹ بڑھایا جاتا ہے تو اس کیلئے باقاعدہ طورپر ڈی سی پشاور کی سربراہی میں ضلعی پرائس ریونیو کمیٹی جس میں محکمہ خوراک کے حکام بھی ہوتے ہیں، باقاعدہ طور پر سفارشات تیار کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن حاجی وارث علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیکری کاروبار اور تاجروں کے خلاف پروپیگنڈہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بن، ڈبل روٹی، چھوٹی ڈبل روٹی، رس کے ریٹ میں سو روپے کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں تمام خام میٹریل دن بدن مہنگے ہو رہے ہیں جس کے باعث کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات