مستقلی سے محروم4ہزاراساتذہ کاکنٹریکٹ اگلے ماہ سے ختم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعینات 4ہزار سے زائد اساتذہ کی مدت ملازمت آئندہ ماہ ختم ہوگی جس کے بعد ان اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے یا انہیں مزید کنٹریکٹ دینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔ محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولزمیںسابق دور حکومت میںاساتذہ کو قانون سازی کے تحت ملازمت پر ریگولر کیا گیاتاہم ان میں سے چار ہزار کے لگ بھگ اساتذہ کو تعلیمی اسناد اور دوسری وجوہات کے باعث تاحال ملازمت پر مستقل نہیں کیاگیاہے ،ان اساتذہ کا کنٹریکٹ اگلے ماہ ختم ہونے جارہا ہے جن کے بارے میں محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔
محکمہ تعلیم ذرائع نے بتایا کہ مالی خسارے کے باعث ان اساتذہ کی مستقلی بڑا مسئلہ بن گیاہے ،اس لئے ان اساتذہ کو کنٹریکٹ کے اختتام سے قبل ملازمت پر مستقل کرنے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، کنٹریکٹ ٹیچرز کے تعلیمی ریکارڈ کے بارے میں متعلقہ اضلاع کے ایجو کیشن افسروں سے تفصیل طلب کی گئی ہے جس کی روشنی میں ان اساتذہ کی مستقلی، ملازمت سے فارغ کرنے یا پھر کنٹریکٹ مدت ملازمت میں توسیع کرنیکا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان