عالمی سطح پر تیل نرخ بڑھنے کارحجان،مہنگائی کے نئے طوفان کاخدشہ

ویب ڈیسک: تیل کی قیمت 100 ڈالر کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کے عالمی طوفان کا خدشہ ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف چین میں تیل کی طلب بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کی گئی۔ جس کے بعد جون سے اب تک تیل کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد 2023 میں پہلی بار تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھ رہی ہیں۔یاد رہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ ہفتے 10 ماہ کی بلند ترین سطح 94 ڈالر فی بیرل پر پہنچی جو جون میں 72 ڈالر فی بیرل تھی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سہ ماہی میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ٕٕ
اسی عرصے کے دوران ہلکا امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 67 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ہفتے کے دوران دونوں بینچ مارکس میں تقریبا 4 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری طرف برطانیہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ موٹرنگ کی تنظیم آر اے سی کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ایندھن کی اوسط قیمت 1.52 پانڈ فی لیٹر رہی جو جون میں 1.43 پانڈ تھی۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اوپیک پلس کے ان دو رہنماں( روس اور سعودی عرب)کی جانب سے سپلائی میں جاری کٹوتی سے رسد میں نمایاں کمی پیدا ہوگی، جس سے قیمتوں میں جاری اتار چڑھا کو کافی خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما یوسف خان کی قیادت میں ہنگو سے قافلہ روانہ