سب سے پہلے خودکش حملہ آور یہودی تھے، بی بی سی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: برطانوی خبر رساں ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی عربی سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے خودکش حملہ آوریہودی تھے۔بی بی سی عربی پر تاریخ میں خودکش بمباروں کی کہانی: جنونی یہودیوں سے لے کر قاتلوں اور جہادیوں تک کے عنوان سے شائع مضمون میں یہودیوں کو تاریخ کے پہلے خودکش حملہ آور قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ پر القاعدہ کے حملے (9/11) کی 22 ویں برسی پر شائع کی گئی اس اسٹوری میں لکھا گیا کہ خیال کیا جاتا ہے تاریخ میں پہلا خودکش حملہ رومیوں کے یروشلم پر قبضہ کرنے کے بعد یہودی جنونیوں کے ایک گروپ نے کیا، جس نے رومیوں اور یہودیوں میں دہشت پھیلا دی تھی۔مضمون میں یہ بیان کیا گیا کہ کس طرح ‘سیکاری’ کے نام سے مشہور یہ یہودی رومن قابضین اور ان کے اتحادیوں پر لباس میں چھپے خنجروں سے حملہ کرتے، یہ جانتے ہوئے کہ ان حملوں کے نتیجے میں انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔بی بی سی کی اسٹوری میں شائع الفاظ مطابق ان شدت پسندوں کوسیکاری کے نام سے جانا جاتا تھا
جس کا مطلب ہے چھوٹے خنجر رکھنے والے، کیونکہ وہ اپنے چھوٹے خنجروں کو اپنے کپڑوں کے اندر چھپائے رکھتے تھے جب تک کہ وہ رومی فوجیوں یا رومیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے یہودیوں کے قریب نہ پہنچ جائیں، اور پھر یہ خنجر اُن کی گردنوں میں گھونپتے تھے۔ اس یقین کے باوجود کہ ان کی قسمت دوسرے رومی فوجیوں کے ہاتھوں موت ہوگی۔یہ گروہ 66 اور 73 عیسوی کے درمیان سرگرم تھا۔مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ مشرق اور مغرب کے درمیان سرد جنگ کے دوران ہم نے کوئی خودکش حملہ نہیں دیکھا جب تک کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا