خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ16لاکھ ہو گئی

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لاکھ 80ہزار 272ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 7 کروڑ23لاکھ10ہزار 582ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اسی طرح سندھ میں 2کروڑ66لاکھ 51ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 2کروڑ16لاکھ 92ہزار 381، بلوچستان میں 52لاکھ 84ہزار 594اور اسلام آباد میں 10لاکھ 41ہزار 554ووٹرز ہیں 2018کے عام انتخابات کے مقابلے میں ملک بھر میں دو کروڑ 10لاکھ 24ہزار 863ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 85لاکھ 8ہزار 258جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ84لاکھ 72ہزار 14ہے اسی طرح ملک بھر میں 18سے 35سال تک ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 70لاکھ 95ہزار 197ہے جو مجموعی تعداد کے تقریبا 45فیصد بنتے ہیں اسی طرح 36سے 45سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 94ہزار 708 ہے 46سے 55سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81لاکھ 24ہزار 28جبکہ 56سے 65سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18لاکھ 89ہزار 259ہے ملک بھر میں 66برس سے زائد عمر کے رجسٹرڈ ووٹرزایک کروڑ 20لاکھ 77ہزار 80ہیں ۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ ووٹرز پشاور میں رجسٹرڈ ہیں پشاور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20لاکھ 58ہزار 939ہے اسی طرح مردان میں 15لاکھ 19ہزار 597،سوات میں 14لاکھ 63ہزار 596،مانسہرہ میں 11لاکھ تین ہزار 585،صوابی میں 10لاکھ 98ہزار 912،چارسدہ میں 10لاکھ 52ہزار 932،ایبٹ آباد میں 9لاکھ 48ہزار 418،نوشہرہ میں 8لاکھ 85ہزار 484،ڈی آئی خان میں 8لاکھ 71ہزار 142،لوئر دیر میں 8لاکھ 57ہزار 690،ہری پور میں 7لاکھ 20ہزار 589، بنوں میں 7لاکھ 17ہزار 49، کوہاٹ میں 6لاکھ 59ہزار 320، باجوڑ میں 6لاکھ 58ہزار 502،خیبر میں 6لاکھ 31ہزار 277، اپر دیر میں 5لاکھ 81ہزار 837،لکی مروت 5لاکھ 12ہزار 473، کرک میں 4لاکھ 82ہزار 516،ملاکنڈ میں 4لاکھ 63ہزار 646،شانگلہ میں 4لاکھ 62ہزار 224،شمالی وزیرستان میں 4لاکھ 26ہزار 134،کرم میں 4لاکھ 13ہزار 171،مہمند میں 3لاکھ 54ہزار 213،بٹگرام میں 3لاکھ 27ہزار 380،ہنگو میں 3لاکھ 23ہزار 61،جنوبی وزیرستان اپر میں 2 لاکھ 91ہزار488،اورکزئی میں 2لاکھ 27ہزار 624،ٹانک میں 2 لاکھ 23ہزار 867،لوئر چترال میں ایک لاکھ 81ہزار 727،جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک لاکھ 72ہزار 64،اپر چترال میں ایک لاکھ 30ہزار 559،تورغر میں ایک لاکھ 20ہزار 848،کوہستان لوئر میں 76ہزار 577،کوہستان اپر میں 75ہزار 143جبکہ سب سے کم کولائی پالس میں 43ہزار 250ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف