پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک:امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی ویزا درخواست گزاروں کیلئے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
۔ سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئے کوشاں ہے، ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔ نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے۔ سفارتخانہ نے بتایا کہ 10 ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی ہے، قونصل خانہ کراچی میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے۔ درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلد موصول ہونے والی ہے
10 ہزار درخواست گزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طے ہوسکتی ہیں۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفر کے خواہاں پاکستانی اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کر کے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں، دوبارہ شیڈول کی اضافی رعایت قونصل خانہ کراچی یا اسلام آباد سفارتخانہ سے لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز، 26کنفرم کیسز رپورٹ