پختونخوامیں بارشوں کی پیشگوئی،لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے تین روز تک مسلسل بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ بھی جاری کردئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات اٹھائے صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے تیز بارشوں کے باعث اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے
طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری