حکومت نے آنیوالی سردیوں میں بھی گیس لوڈشیڈنگ کی نوید سنادی

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ایل این جی15ڈالرمیں خریدکرڈیڑھ ڈالرمیں گیس فراہم کی جارہی ہے،اس قدرنقصان میں24گھنٹے گیس فراہم نہیں کی جاسکتی، لہٰذااس سال بھی موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن عامرطفیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ایل این جی امپورٹ کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری چلے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن نے جدیدشکایات مرکزقائم کردیاہے،اب صارفین کی شکایات ہفتے کے ساتوں دن سنی جائیں گی،شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدیدسافٹ ویئردیدئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری