ایم ڈی کیٹ، پاس طلباء نے دوبارہ ٹیسٹ کے خلاف رٹ دائر کردی

ویب ڈیسک: پشاور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں 180 سے زائد نمبر لینے والے طلباء نے ممکنہ دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کے خلاف رٹ دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پالیسی میں دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا نہیں، محنت کرکے نمبر حاصل کیے ہیں لہٰذا دوبارہ ٹیسٹ سے ذہین طلباء متاثر ہوں گے۔
طلبہ نے درخواست میں استدعا کی کہ ٹیسٹ کینسل کرنے کی بجائے تحقیقات کرکے ملوث طلبہ کے امتحانات منسوخ کیے جائیں۔
اس سے قبل پشاورکے پریس کلب کے سامنے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ٹیسٹ شفاف طریقے سے کیا ہے، منسوخ نہیں ہونا چاہئے جب کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کرکے صرف ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلیو ٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے سکینڈل میں ملوث منظم گروہ کے دو مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان