پشاور، صرافہ بازار سے سونا افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے پشاور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صرافہ بازار اندر شہر میں سونے کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صرافہ بازار اندر شہر سے روزانہ کروڑوں روپے کا سونا افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سونا سمگلنگ افغانیوں کے زریعے کی جا رہی ہے اور سونا افغانستان سمگل کرنے والے افراد راتوں رات ارب پتی بن گئے ان کے علاوہ صرافہ بازار کے افغان مہاجرین دکاندار ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ اسی وجہ سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا