دوران انکوائری و تحقیقات نیب افسران پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی

پشاور: نیب نے دوران انکوائری و تحقیقات افسران پر میڈیا ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری اور تحقیقات کے دوران نیب افسران کسی قسم کی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے اور جو بھی معلومات شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا اس کو دو سال سزا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترامیم میں اس شق کو برقرار رکھا ہے۔ نیب قانون کے مطابق جب تک ریفرنس دائر نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کی معلومات میڈیا کو نہ دی جائے۔ اس حوالے سے نیب کا تمام افسران کو سختی سے اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات