پشاور،133ٹیوب ویلوں کوخودکارنظام پرمنتقل کردیاگیا

ویب ڈیسک:پشاور میں 133ٹیوب ویلز کو خود کار نظام پر منتقل کردیا گیا جبکہ باقی ٹیوب ویلوں کو بھی خود کار نظام پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ انجینئر عامر ندیم درانی نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور ( ڈبلیو ایس ایس پی) کا دورہ کیا، سیکرٹری بلدیات محمد دائود خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر نے انہیں ڈبلیو ایس ایس پی آپریشنل، مالی و انتظامی امور، کامیابیوں اور درپیش مسائل وچیلنجوں بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ شہری خدمات کی فراہمی اور معیار کی بہتری کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جدت لائی گئی ہے، اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تقریباً 133 ٹیوب ویلوں کو خود کار سکیڈا نظام پر منتقل کیا گیا ہے، مزید ٹیوب ویلوں میں نظام نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ سائٹ میں سنیٹری لینڈ فل سیل بنایا گیا ہے، خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے
عملے، تاجروں، اساتذہ، طلبہ، منتخب نمائندوں اور کمیونٹی کے درمیان روابط کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیںتمام شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیڈا نظام، بجلی میٹروں کی تبدیلی، گاڑیوں میں ٹریکنگ نظام کی تنصیب اور کفایت شعاری کے دیگر اقدامات کی بدولت تیل وبجلی، انتظامی اور آپریشنل اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت