چیف سیکرٹری اور آئی جی پی امدادی کاموں کا معائنہ کرنے ہنگو روانہ

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں ہونے والے دھماکہ کے دلخراش واقعہ کے بعد نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا کو فوری طور پر ہنگو پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پی دھماکے کی جگہ کا معائنہ کریں گے اور امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔یاد رہے کہ ہنگو میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس 7 جون کو طلب