12 ربیع الاول کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

پشاور: 12ربیع الاول کی مناسبت سے پشاورپولیس نے سیکورٹی پلان جا ری کر دیا، جس کے مطابق مرکزی جلوس، مجالس اور تقریبات کے لئے ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر جلوس کے تمام روٹس کوتھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جا ئے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 12ربیع الاول کی مناسبت سے جلوس، مجالس اور تقریبات کوسی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون اور سرویلنس کیمرہ کی موبائل سسٹم کے زریعے نگرانی کی جائے گی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت جگہ جگہ خصوصی ناکہ بندی قائم کر کے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پلان کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی اس حوالے سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتی کیس، چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور