دہششتگردی کی بڑھتی لہر سے عوام پریشان، مشترکہ کارروائیوں کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں حالیہ ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی روک تھام کیلئے عوام کی جانب سے مشترکہ اقدامات کا مظالبہ کیا جانے لگاہے ۔ ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی لہر کے بارے میں عوام کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر سر اٹھا رہی ہے، ملک میں خودکش حملوں کی بڑھتی لہر افغان سرزمین سے دہشتگردی اور بھارتی ایجنسیوں کی دخل اندازی کا ثبوت ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے، تمام سیاسی قوتوں کو مل کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور نگران حکومت کے خلاف یہ ایک سازش ہے۔
ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی لہر کے بارے میں عوام کا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر جو ژوب اور ہنگو میں واقعات رونما ہوئِے ان سے ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب مل کر دہشتگردی کے خلاف افواجِ پاکستان کا ساتھ دیں۔
سروے میں عوام کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دہشتگردی کا سدباب کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
اس موقع پر بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر کے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، جن لوگوں نے 12 ربیع الاول کے موقع پر مستونگ میں دھماکہ کیا یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بڑھتی لہر کا سدباب کرنا لازمی ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم