پشاور سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے فلائٹ 12 گھنٹے تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک: پشاور سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئِی اور 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی جہاز فلائٹ کیلئے تیار نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق فلائیٹ میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے کئی بار ٹائم تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا لیکن پرواز کی تاحال کسی قسم کی خبر نہیں۔ مسافروں نے بتایا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ جہاز میں فالٹ کا بتا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پشاور سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئِی ہے.

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا