میاں صاحب لندن سے لوٹی دولت ساتھ لیتے آئیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مریم نواز کی شیخوپورہ جلسے پر رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے۔ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسے کریں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم کے ابا چار سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، لندن میں عوام کے غم میں برگر کھاتے رہے اور اب پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، پاکستانی عوام اپنے لٹیروں کو خوب پہچانتی ہے۔ ن لیگ کے قائد کے استقبال کیلئے لوگوں کو موٹرسائیکل کی آفر زہو رہی ہیں۔ میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت بھی ساتھ لیتے آئیں۔ بیرسٹر سف کا کہنا تھا کہ مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  احمد فرہاداغواء کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے ،اعظم نذیر تارڑ