افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مختلف اشیاء پر10فیصد پراسیسنگ فیس عائد

ویب ڈیسک: نگراں حکومت نے افغانستان سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان کیلئے درآمد کی جانے والی مختلف اشیاء پر10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کردی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن نمبری 1380(I)/2023 کا اطلاق منگل ہی سے کردیا گیا ہے
جس کے تحت ان اشیاء پر 10 فیصد پراسیسینگ فیس کا اطلاق ہو گیا ہے تاہم نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی اشیاء کی گڈز ڈکلیئریشن پر اطلاق نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کی طرف سے جن اشیاء پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کی گئی ہے ان میں کنفکشنریز،چاکلیٹس،جوتے،الیکٹریکل و مکینیکل مشینری،کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور گارمنٹس کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی کمرشل اشیاء شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کے لئے نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو