مالی بحران،خیبرپختونخوا نے فنڈزکے لئے وفاق سے رابطہ کرلیا

ویب ڈیسک:صوبائی حکومت نے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت سے بقایاجات کے ادائیگی کی غرض سے دوبارہ رابطہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت کو اس وقت شدیدترین مشکلات کا سامناہے موجودہ وقت میں محکمہ خزانہ کے پاس ماہ اکتوبرکی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں مجموعی طور پر ملازمین کی تنخواہ اورپنشن کی رقوم کا حجم52روپے ہے جس میں20ارب روپے محکمہ خزانہ کے پاس جبکہ باقی32ارب کی صوبائی حکومت کو جنگی بنیادوں ضرورت ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث صوبے کو مشکلات درپیش آ رہی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے ر ا بطہ کرلیا ہے جہاں سے فنڈز جاری ہونے کے بعد مالی خسارہ عارضی طور پر کم ہوسکے گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار