سونا1900روپے فی تولہ سستاہوگیا،ڈالرکے نرخ بھی کم

ویب ڈیسک:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کم ہوکر 1923 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر دولاکھ 100 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے گھٹ کر 171553 روپے ہوگئی۔ دوسری طرف ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر کے انٹ ربینک ریٹ 277 روپے سے نیچے آگئے تاہم اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 277 روپے پر مستحکم رہے۔ مسلسل تیسرے دن ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی دیکھی جارہی ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ڈالر کی بہ نسبت روپیہ استحکام کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار