6ماہ بعد چائے کی پتی4سو روپے فی کلو سستی ہو گئی

ویب ڈیسک: چائے پتی کی قیمت6ماہ کے بعد چار سو روپے فی کلو کم ہوکر15سو روپے تک پہنچ گئی ہے پشاور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چھ ماہ سے چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا تاہم روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے پشاور کے مختلف مقامات پر مختلف درجے کے چائے کی فی کلو قیمت ہوگئی ہے درجہ اول چائے پتی کی قیمت 19سو روپے کلو سے کم ہوکر15سو روپے کلو ہو گئی ہے درجہ دوم چائے پتی کی نئی قیمت 14سوروپے اور درجہ سوم کی چائے پتی کی فی کلو قیمت 13سوروپے تک پہنچ گئی ہے تاجروں کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران چائے کی قیمت میں مزیدکمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار