امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ لبنان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑدیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہری فوری ملک چھوڑنے کی تیاری کریں۔ اس سے پہلے امریکا نے 17 اکتوبر کو اپنے شہریوں کو لبنان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری