بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز ، پشاور کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مردان کے بعد پشاور سٹی کو بھی لوڈشیڈنگ فری بنانے کا فیصلہ کرلیا نادہندہ صارفین سے ریکوری میں تیزی لانے اور بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں تیزی لانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔ پشاور میں گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عابد مجید کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا
اجلاس میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور صوبائی حکومت کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت نے مردان سٹی کے بعد پشاور سٹی کو بھی لوڈشیڈنگ فری سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی ریکوری کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ کی مہم کے دوران اب تک صوبہ بھر میں نادہندہ بجلی صارفین سے 2ارب50کروڑ کی ریکوری کی جا چکی ہے ۔ پشاور شہر میں نادہندہ بجلی صارفین سے واجبات کی ریکوری اور بجلی کے ناجائز استعمال کے تدارک میں مزید تیزی لانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے اجلاس میں صوبے بھرکی ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور پیسکو کی آپریشنل ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی
بجلی میٹرز کی سہولت سے محروم علاقوں میں میٹرائزیشن کا عمل تیز کرتے ہوئے تمام فیڈرز کے نادہندہ بجلی صارفین سے ریکوری کے اہداف بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے بڑی مچھلیوں پر بلاخوف ہاتھ ڈالنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی