اخون آباد،اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکے سے زیادتی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ پھندو اخون آباد میں اوباش نوجونواں نے نوعمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اْن کی تلاش شروع کردی ہے۔ عیسیٰ خان گڑھی کے رہائشی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پھندو پولیس کو بتایا کہ اس کے 14 سالہ بیٹے نے اسے بتایا کہ وہ چیزیں خریدنے کیلئے باہر گیا ہواتھا جہاں ملزمان ذاکر ولد دین محمد اور حسن بابو عرف پٹا ساکنان اخون آباد نمبر 4 اسے اپنے بیٹھک لے گئے اور وہاں دونوں نے اس سے زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت