ایل این جی قیمت میں0.51ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکااضافہ

ویب ڈیسک:ا ئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے مائع قدرتی گیس ( ایل این جی)کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا ہے۔ اوگر ا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی مہنگی ہو نے کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل