پشاور،پی آئی اے کی8پروازیں منسوخ،مسافروں کی ہنگامہ آرائی

ویب ڈیسک:پشاورسے عرب ممالک کیلئے پی آئی اے کی 8پروازوں کو گزشتہ روز منسوخ کردیا گیا جس پر مسافروں نے ائر پورٹ پر احتجاج کیا اور پی آئی اے کے بکنگ آفس پر حملہ آور ہوگئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ بعد ازاں ائر پورٹ سکیورٹی فورسزنے صورتحال کو کنٹرول کرلیا ۔ واضح ہے کہ ایندھن کے بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی معمول بن چکی ہے منگل کے روز پشاور ائر پورٹ سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی پی کے 727اور پی کے 728، شا رجہ کے لئے جانے والی پی کے 257، اور پی کے 258، دبئی اور ابوظہبی کے لئے جانے والی پی کے 217اور پی کے 218کی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر پشاور میں پی آئی اے کی آٹھ پروازوں کو منسوخ کیا گیاجس کے باعث مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی کی ان کا موقف تھا کہ وہ صوبے کے مختلف اضلاع سے ائر پورٹ پہنچے ہیں اور انہوں نے پیشگی طور پر ٹکٹ خریدے تھے لیکن عین وقت پر ن کی پروازوں کو منسوخ کرد یا گیا جس کی وجہ سے ان کے ویزے بھی دائو پر لگ گئے ہیں ائر پورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز پی آئی اے کی 51ملکی اور غیر ملکی پروازیں تیل بحران کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کا شیڈول متاثر ہوا ہے
دوسری جانب پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں تعطل کی وجہ سے نجی ائر لائنز نے بھی پشاور سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے وا لی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی