ٹویوٹا کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13لاکھ روپے تک کمی

ویب ڈیسک: انڈس موٹر کمپنی نے روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی کردی۔ ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی، ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم کردی گئی ہے اسی طرح فارچیونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 24 اکتوبر سے بُک ہونے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا