یوٹیلیٹی سٹورز پردستیابی کے ساتھ ہی چینی مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک:یوٹیلیٹی سٹورز کار پوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی سبسڈی والی سستی چینی8روپے فی کلو مہنگی کردی۔ ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورزپرعام صارفین کے لئے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کے لئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل عام صارفین کے لئے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے،سپریم کورٹ