افغان باشندوں کی برطانیہ روانگی آج سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک: افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے سلسلہ میں پاکستان سے افغانوں کی برطانیہ روانگی آج 26 اکتوبر سے عمل میں آئے گی۔ سول ایوی ایشن کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا انخلاء 12چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ہو گا، 2000پناہ گزینوں کو 12 چارٹرڈ پروازوں سے برطانیہ روانہ کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا، ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔ آج پہلی پرواز 200 افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  فاٹا قومی جرگے کا آئینی ترامیم میں قبائیلی تشخص وروایت شامل کرنے کا مطالبہ