شاہین شاہ آفریدی کی تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ قومی لیفٹ آرم پیسر نے یہ اعزاز 51 میچز میں حاصل کیا جبکہ مچل سٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین شاہ آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حاصل۔
ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز جبکہ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر