ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کو پروٹیز کے ہاتھوں 190 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 کے بھاری مارجن سے مات دیدی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افریقی بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ پروٹیز اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز کوانٹن ڈی کوک نے شاندار 114 جبکہ ون ڈاون پوزیشن پر آنے والے افریقی بلے باز ریسی وین ڈیر نے 133 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر نے بھی نصف سنچری داغ دی۔
کیویز بولنگ لائن مِیں ٹم ساوتھی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں لیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور نیشام کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئِی۔
جنوبی افریقہ کے 357 رنز کے حواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم36 ویں اوور میں 160 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ کھیل سکا، گلین فلپس 60 اور ول ینگ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 5، مارکو جانسن نے 3 جبکہ جیڑالڈ کوٹزی نے 2 کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز