آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچے گا

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آئے گا اور یہ وفد 2 ہفتے پاکستان میں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، توانائی سمیت ریگولیٹری اداروں اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کرے گا، پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ مذاکرات کامیاب رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت پہلی سہ ماہی میں تقریباً 90 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں
بیرونی فنانسنگ کے معاملہ پر پاکستان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ کرنسی ایکسچینج کے معاملے پر بھی اختلافات موجود ہیں اور آئی ایم ایف درآمدات کنٹرول کرنے کے لئے دسمبر 2022ء کا سرکلر واپس لینے کا مطالبہ بھی کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کا گردشی قرض کم کرنے کے لئے پاکستان بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ کر چکا ہے، غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر بھی آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق ہیں اور پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا سٹیٹ بینک سے قرض تقریباً41 ارب روپے ہے
جو مقرر کردہ حد کے مطابق ہے ایف بی آر نے اکتوبر تک ٹیکس وصولیوں کے لیے مقرر کردہ ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی