غزہ بمباری، جسٹن ٹروڈو کا بچوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مشکلات کے شکار فلسطینی شہریوں کا خاص خیال رکھا جائَے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں بمباری سے عام شہریوں خصوصاً بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے، ہم انسانی بنیادوں پر کچھ وقت کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ امداد پہنچائی جا سکے۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ رفاہ کراسنگ پر نقل و حرکت کے بارے میں خبریں مثبت ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بشمول کینیڈین اور دیگر غیر ملکی شہری وہاں سے نکل سکیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری