ورلڈ کپ، سری لنکا کو ہرا کر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے جاری مقابلوں میں سری لنکا کو شکست دے کر بھارتی ٹیم نے فائنل فور میں انٹری دیدی۔یوں میزبان الیون کو سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز مل گیا۔
بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی ۔ یاد رہے کہ میزبان الیون اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، انہوں نے تمام 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست میں گرین شرٹس کا نمبر پانچواں ہے ، 7 میچز کھیل کر 3 میں کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری