مہمند میں طوفانی بارش ، سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

ویب ڈیسک: مہمند میں شدید طوفانی بارش کی وجہ سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،غیبے چوک میں 10گھر پانی میں ڈوب گئے جبکہ ایک کار ریلے میںبہہ گئی۔ گزشتہ شب حلیمزئی میں شدید طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلے میں رحمت نامی ٹیکسی ڈرائیور کی کار بہہ گئی۔رحمت خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بار بار ریسکیو 1122 کو کال کی مگر ایک کلومیٹر فاصلے کے باوجود بھی وہ 40 منٹ بعد آئے۔
غیبے چوک میں فیروز عالم کے گھر سمیت 10 گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیاجس سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔اپر مہمند چیئرمین حافظ تاج ولی و دیگر نے کہا کہ پی کے ایچ اے کی وجہ سے ہم پانی میں ڈوبے ہیں،انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد قمر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کی کمی کی وجہ سے بعض متاثرین اب تک امداد سے محروم ہیں۔انشاء اللہ جلد تمام متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق امداد دیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل