ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص کارکردگی پر پورا سری لنکن بورڈ فارغ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں آئی لینڈرز کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے فارغ کر دیا۔ لنکن وزیر کھیل کے پہلے ہی کرپشن الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے جبکہ ورلڈ کپ میں لگاتار شکستوں نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 1996ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کا عبوری چیئرمین بھی مقرر کرتے ہوئے نئی ذمے داری سونپ دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا جس پر بورڈ سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی