عوام کوگیس کےبعدبجلی کاایک اورجھٹکا،یونٹ40پیسےمزیدمہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ، نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ایک ہی دن گیس کے بعد بجلی کا ایک اور جھٹکا دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 40 پیسے اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین حالیہ اضافے سے مستثنیٰ ہیں۔ نگران حکومت کی جانب سے شروع دن سے ہی عوام کو مہنگائی کے تحفے دیئے جانے لگے ہیں اب کی بار عوام کو گیس کے بعد بجلی کا ایک اور جھٹکا ایک ہی دن دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دفاتر کی منتقلی، پاک افغان سرحد طور خم 17 تا 19 مئی دن بند رہے گا