مہمند ڈیم 2026ء میں مکمل ، 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا

ویب ڈیسک:چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹر کو منصوبے کے لئے دریائے سوات کی ڈائی ورشن پانی کے کم بہا کے موجودہ موسم کے دوران ہی مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ڈائی ورشن سسٹم کی بروقت تکمیل کے لئے اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
پراجیکٹ حکام کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو ڈائی ورشن ٹنلز، اسپل وے، پراجیکٹ کالونی اور سڑکوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کہا کہ ڈائی ورشن سسٹم کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہے۔ چیئرمین کو بتایا گیا کہ مہمند ڈیم 2026ء میں مکمل ہوگا اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2 ملین ایکڑ فٹ ہے
اس ڈیم سے 800 میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی، 18 ہزار 233 ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی، زیرِکاشت ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی کے لئے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا، منصوبے سے پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں میں تاخیر سے کنفیوژن بڑھتا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر