سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 55 ہزار کی حد پہلی بار عبور

ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ نے 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ آج سٹاک مارکیٹ نے 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی