یکہ توت میں نوجوان مدرس قتل ‘پولیس نے قاتل گرفتار کرلئے

ویب ڈیسک :تھانہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی میں نوجوان مدرس مولانا شیربہادر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ‘پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعیہ اسلامیہ دارالعلوم سرحد کے نوجوان مدرس مولانا شیر بہادر ولد لائق شاہ سکنہ مہمند حال توحید کالونی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول کے بھائی محمد غلام نبی نے باقاعدہ مخالفین فقیر خان اور فہیم اللہ پسران جانس خان ساکنان رنگ روڈ پر دعویداری کردی جس پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
دوران چھاپہ زنی قتل میں ملوث ملزمان فقیر خان اور فہیم اللہ پسران جانس خان ساکنان رنگ روڈ کو دو گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم