موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کے لئے بڑا چیلنج ہے‘انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے۔
دبئی میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 میں گلوبل اسٹاک ٹیک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو 100ارب ڈالر سے کہیں زیادہ درکار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے پانی کی فراہمی، زراعت اور انسانی صحت متاثر ہو رہی ہے، ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات 100 ارب ڈالر کی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہیں، سالانہ نقصان کا تخمینہ ہی 400 ارب ڈالر ہے، 2030 تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل