نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے ممبران کا تحصیل میران شاہ کا دورہ

ویب ڈیسک :نیشنل سکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخواکے ممبران نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران شمالی وزیرستان میں مقامی عوام کی فلاح و بہبود ,دیرپا قیام امن,ترقیاتی منصوبے اور مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے دور اندیش حکمت عملیوں کا بخوبی جائزہ لیا گیا۔
ٹیم کو موبائل انفوٹینمنٹ سکول بھی دکھایا گیا‘جو شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقے کے بچوں کو نا صرف تعلیم کے زیور سے آراستہ بلکہ سکولوں کی عدم موجودگی کو بھی پورا کر رہا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے ممبران کو شمالی وزیرستان کے تاریخی پس منظر اور قیام امن کے لیے شہدائ کی لازوال قربانیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ٹوچی میوزیم کا بھی دورہ کروایا گیا۔
ٹیم کے ممبران نے شمالی وزیرستان میں قیامِ امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے پاک فوج کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو خوب سراہا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف