باراتیوں پر فائرنگ

نوشہرہ :باراتیوں پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق‘4زخمی

ویب ڈیسک :نوشہرہ کی تحصیل پبی میں باراتیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ جبکہ 2 خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ جی ٹی روڈ امانکوٹ کے مقام پر شادی تقریب سے واپسی پر پیش آیا‘نا معلوم افراد فا ئرنگ کے بعد مو قع سے فرا ر ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔
ایس ایچ او اشفاق خان کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ