نگران وزیراعظم

ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں‘نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کی اکانومی 80 فیصد ان ڈاکیومنٹڈ ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بارہویں قومی بلوچستان ورکشاپ کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسئلہ کا فیصلے کرنا بھارتی سپریم کورٹ کا استحقاق نہیں بنتا ‘چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، ہرسطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجرہ پل، کراچی، کوئٹہ اور کوئٹہ خضدار روڈ پر کام ہو رہا ہے، زرعی شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، فلم، ڈرامہ اور تھیٹر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کے عمل سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین کو بااختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونے کے لئے خواتین کو ہر میدان میں بااختیار کرنا ہوگا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی 80 فیصد ان ڈاکیومنٹڈ ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں معاشی استحکام بھی شامل ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے، کالعدم تنظیموں کو لائسنس ٹو وائلنس نہیں دے سکتے، کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش